حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر کنگان کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمود محمودی نے حاجتمندوں اور کم درآمد افراد کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسلامی ثقافت، سیرت نبوی(ص) اور ائمہ اہل بیت علیہم السلام کے فرامین میں حاجت مندوں اور فقراء کی مالی امداد کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: پیغمبر خاتم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کے اہلبیت(علیہم السلام) اس راستے میں سب مسلمانوں کے لئے نمونہ ہیں اور ان کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔
شہر کنگان کے امام جمعہ نے کہا: رہبر انقلاب اسلامی نے بھی حاجتمندوں اور فقراء کی مدد کرنے کی بہت زیادہ تاکید کی ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین محمودی نے کہا: حاجتمند، یتیم اور کم درآمد رکھنے والے افراد ہی انقلاب اسلامی کے اصل مالک ہیں اور آج امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی خوشنودی حاصل کرنے کا ایک بہترین راستہ ان افراد کی عزت و تکریم کرنا ہے۔